کامران اکمل اب پاکستان کی طرف سے کھیلنے کے حقدار ہیں :شعیب اختر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے آخری میچ میں پشاور زلمی کی فتح پر شعیب اختر بھی خوش ہو گئے اور انہوں نے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بھی خوب تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی فائنل میچ کھیلنے کی حقدار تھی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کار کردگی اور پی ایس ایل میں شاندار رنز کے بعد اب وہ پاکستانی ٹیم میں جانے کے حقدار ہیں ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کامران اکمل سے اوپننگ کروا کر انہیں استعمال کیا جانا چاہیے ۔اس موقع پر شعیب اختر نے ڈیرن سیمی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پشاور زلمی کے کپتان نے کامران اکمل اور اپنے باﺅلرز پر اعتماد کیا اور انہوں نے اچھے نتائج فراہم کیے ۔
”کوئی نہیں روک سکتا۔۔۔“ شاہد آفریدی زخمی ہو کر بھی ”باز“ نہ آئے، زوردار بیان جاری کر دیا