والد بہت یاد آ رہے ہیں، امی اور بہنوں نے کہا کہ تم نے باپ کی خاطر جیتنا ہے: وہاب ریاض

والد بہت یاد آ رہے ہیں، امی اور بہنوں نے کہا کہ تم نے باپ کی خاطر جیتنا ہے: ...
والد بہت یاد آ رہے ہیں، امی اور بہنوں نے کہا کہ تم نے باپ کی خاطر جیتنا ہے: وہاب ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کنگز کو شکست دے کر پشاور زلمی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو و ہاب ریاض کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جو جیت کی خوشی کے نہیں تھے بلکہ والد کی یاد میں ان کی آنکھوں سے جاری ہوئے تھے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اس فتح پر پشاور زلمی کے کھلاڑی جہاں فتح کی خوشی مناتے رہے وہیں وہاب ریاض اپنے والد مرحوم کے غم میں آبدیدہ ہو گئے جو حال ہی میں انتقال کر گئے تھے۔
وہاب ریاض آبدیدہ آنکھوں کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس جیت کو اپنے والد کے نام کیا اور کہا کہ ”میں اپنے والد کو بہت زیادہ یاد کر رہا ہوں، وہ بہت پی ایس ایل میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے۔“

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
ان سے سوال کیا گیا کہ قذافی سٹیڈیم میں مداحوں کے سامنے کھیلتے ہوئے کیسا محسوس ہو گا، تو وہاب ریاض آبدیدہ ہو گئے اور رندھی ہوئی آواز میں جواب دیا کہ ”مداحوں سے زیادہ میں جن کو مس کر رہا ہوں وہ میرے والد ہیں، ان کی بڑی خواہش تھی کہ وہ لاہور میں فائنل میچ دیکھتے۔میں یہ جیت ان کے نام کرنا چاہتا ہوں، جب میں ہوٹل سے نکل رہا تھا تو میری امی اور بہنوں سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے والد کیلئے کر دکھانا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ عزت ملی اور فائنل کھیلنے اپنے شہر جا رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ فائنل جیتیں، میرے والد کو یہ تحفہ تو نہیں مل سکا لیکن وہ بہت خوش ہوں گے۔“

مزید :

T20 World Cup -