آئی پی ایل :سن رائزرزحیدر آباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 35رنز سے شکست دیدی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈ ئین پریمیئر لیگ سیزن 10کے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدر آباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 35رنز سے شکست دے دی ، بلے باز یووراج سنگھ 62رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دورہ ویسٹ انڈیز، شاداب خان ، حسن علی، محمد عباس اور عثمان صلاح الدین پہلی بار ٹیسٹ اسکوارڈ میں شامل
تفصیلات کے مطابق سن رائزرز حیدر آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کو 4وکٹوں کے نقصان پر 208رنز کا ہدف دیا تھا جسے مخالف ٹیم پورا نہ کرسکی اور 172رنز پر پوری ٹیم ہی ڈھیر ہوگئی۔سن رائزرز حیدر آباد کی جانب سے بلے باز یووراج سنگھ نے 62،ہینریکس نے52اور دھون نے40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سن رائزرز حیدرآباد کے 208رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے بلے باز 32رنز بنا کر پویلیئن لوٹ گئے ۔کرس گیل 32،مندیپ سنگھ24،ٹی ایم ہیڈ 30،شین واٹسن22جبکہ سچن بے بی صرف1رن بنا سکے۔ بولر راشد خان ،نہرااورکمارنے 2,2وکٹیں حاصل کیں اور پوری ٹیم کو 172رنز پر ہی ڈھیر کردیا۔