یہ قوم کا فخر ہے، آفریدی کی عمران خان سے پی ایس ایل کا فائنل سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کی درخواست

یہ قوم کا فخر ہے، آفریدی کی عمران خان سے پی ایس ایل کا فائنل سٹیڈیم میں بیٹھ ...
یہ قوم کا فخر ہے، آفریدی کی عمران خان سے پی ایس ایل کا فائنل سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے فائنل میچ کا میلہ لاہور میں سجنے جا رہا ہے اور ہر جانب خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ کئی سیاستدان اور معروف شخصیات بھی اس میچ کو دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں آ رہی ہیں لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی طور پر بھی سٹیڈیم آنے پر راضی نہیں ہیں۔

”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی عمران خان کو سٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیموں کے مالکان کو ”کھلے دل“ کیساتھ دعوت دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی سٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے کی دعوت دیدی ہے۔
جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ”عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہر صورت پی ایس ایل کا فائنل میچ سٹیڈیم میں دیکھیں، یہ قوم کا فخر ہے۔“

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
عمران خان جاوید آفریدی کی درخواست قبول کرتے ہیں یا نہیں، اس کا جواب تو خود عمران خان ہی دے سکتے ہیں تاہم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور آنے پر رضامند کرنے سے بھارتیوں کو دعوت دینے تک کی تمام کاوشیں ہی ان کی پاکستان میں کرکٹ بحالی کے جنون کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -