غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد، ائیرپورٹ پر 30 منٹ کیلئے ٹریفک جام ہوئی تو لاہوریوں نے مہمان نوازی کی نئی مثال قائم کر دی

غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد، ائیرپورٹ پر 30 منٹ کیلئے ٹریفک جام ہوئی تو لاہوریوں ...
غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد، ائیرپورٹ پر 30 منٹ کیلئے ٹریفک جام ہوئی تو لاہوریوں نے مہمان نوازی کی نئی مثال قائم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ پر پورے پاکستان کا جوش و جذبہ دیدنی ہے لیکن مہمان نوازی کیلئے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے زندہ دلان لاہور نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد پر ایسا کام کر دیا کہ مہمان نوازی کی نئی مثال قائم ہو گئی۔

”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں فائنل میچ کھیلنے کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچیں اور جب ائیرپورٹ سے باہر نکلنے کا وقت آیا تو سخت سیکیورٹی کے باعث تمام راستے بند ہو گئے اور ائیرپورٹ پر موجود عام شہری وہاں پھنس کر رہ گئے لیکن انہوں نے معمول کے برعکس نہ تو کوئی شور شرابا کیا اور نہ ہی گاڑیوں کے ہارن بجائے بلکہ 20 سے 30 منٹ سے آرام سے کھڑے رہے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ائیرپورٹ آنے اور باہر نکلنے میں 20 سے 30 منٹ کا وقت صرف ہوا اور اس تمام وقت کے دوران ٹریفک بھی بلاک رہی لیکن ٹریفک میں پھنسے افراد نے ایک بار بھی ہارن نہ بجایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ لاہور آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا وقت پر منزل مقصود تک پہنچنا ضروری ہے اور اس کیلئے سیکیورٹی اداروں کو بھی شہریوں کا بھرپور تعاون درکار ہے ۔ زندہ دلان لاہور نے اس تمام عرصے کے دوران ایک بار بھی ہارن نہ بجا کر یہ ثابت کر دیا کہ مہمان نوازی میں پوری دنیا میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

مزید :

T20 World Cup -