پی ایس ایل سیزن ٹو ،پشاور زلمی نے ٹرافی اپنے نام کرلی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست

پی ایس ایل سیزن ٹو ،پشاور زلمی نے ٹرافی اپنے نام کرلی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 ...
پی ایس ایل سیزن ٹو ،پشاور زلمی نے ٹرافی اپنے نام کرلی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میچ میں 58 رنز سے شکست   دے کر پاکستان سپر لیگ  سیزن ٹو کی ٹرافی پشاور زلمی نے اپنے نام کرلی۔جیت کے بعد قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ شاندار  آتش بازی کا مظاہرہ  کیا گیا اور شائقین نے بھی بھر پور انداز میں جشن منایا۔

پاک فوج کے جوانوں کی پیرا ٹروپنگ، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی سیلفیوں کے دوران پی ایس ایل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

تفصیلات کے مطابق  پشاور زلمی کے بولرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی پوری ٹیم کو 90رنز پر ہی ڈھیر کردیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز وان وک صرف 1 سکور  بنا سکے جبکہ انعام الحق  3 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔تیسرے بلے باز احمد شہزاد بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف  1 سکور کرنے کے بعد  حسن علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔کپتان سرفراز احمد بھی اپنی ٹیم کی وکٹ نہ روک سکے اور 22 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند کا شکار ہوگئے۔وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سعد نسیم کو صرف 4رنز پر آوٹ کیا جبکہ محمد اصغر  نے 2وکٹیں لیتے ہوئے محمد نواز کو صفر اور اروین کو 24 رنز پر آوٹ کرکے پویلیئن کی راہ دکھائی۔انور علی 20  اور حسن خان 4 اور زوالفقار بابر صرف 1سکور بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے پہلے بلے باز ڈیوڈ ملان 17 رنز بنانے کے بعد امرت کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ کامران اکمل 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز مارلن سیمیولز  19 اور خوش دل شاہ 1 جبکہ افتخار احمد 14 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ کا بلا بھی قذافی سٹیڈیم میں نہ چل سکا اور وہ صرف  12رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان ڈیرن سیمی 28اور جورڈ ن 8 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

میچ شروع ہونے سے پہلے قذافی سٹیڈیم میں شاندار  اختتامی تقریب بھی کی گئی جس میں نامور گلوکاروں نے ماحول کو گرمایا اور فوج کے جوانوں نے زبردست پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ کیا۔پاکستان میں کرکٹ کے دوبارہ آنے سے ویران میدان بھی آباد ہو گئے ۔