”آئی پی ایل اس لئے نہیں کھیل رہا کیونکہ ۔۔۔“ پی ایس ایل میں باﺅلرز کے چھکے چھڑانے والے کیون پیٹرسن نے ایسی وجہ بتا دی کہ بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے

”آئی پی ایل اس لئے نہیں کھیل رہا کیونکہ ۔۔۔“ پی ایس ایل میں باﺅلرز کے چھکے ...
”آئی پی ایل اس لئے نہیں کھیل رہا کیونکہ ۔۔۔“ پی ایس ایل میں باﺅلرز کے چھکے چھڑانے والے کیون پیٹرسن نے ایسی وجہ بتا دی کہ بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں عمدہ کارکردگی دکھا کر اور شارجہ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا لگا کر باﺅلرز کے چھکے چھڑانے والے کیون پیٹرسن نے انڈین پریمئر لیگ میں شرکت نہیں کی اور اب اس کی ایسی وجہ بھی بیان کر دی ہے کہ بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ہیں۔

”احمد بھائی پھٹیچر کا مطلب سمجھا دیں۔۔۔“ ٹوئٹر صارف کے سوال پر احمد شہزاد نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، جان کر عمران خان کے گال بھی لال ہو جائیں گے
کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل پر نیٹ ویسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کو فوقیت دی ہے جو رواں برس ہی شیڈول ہے اور انگلش کاﺅنٹی کلب سرے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ 36 سالہ بلے باز 19 جولائی کو ایسکس کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور اس کے بعد معاہدے کے تحت وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ تمام میچوں کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ کیون پیٹرسن نے 2010ءمیں سرے کلب جوائن کیا تھا اور 2015ءمیں آخری بار کلب کی نمائندگی کی تھی۔ کیون پیٹرسن نے نئے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ سرے کے ساتھ معاہدہ ہونے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کریں۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیون پیٹرسن 5 بار آئی پی ایل کھیل چکے ہیں، انہوں نے 2009ءاور 2010ءمیں وجے مالیا کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد 2011-12 اور 2014ءمیں دہلی ڈئیرڈیولز کی نمائندگی کی۔ 2015ءمیں سن رائزرز حیدر آباد نے ان کی خدمات حاصل کر لیں جبکہ 2016ءمیں وہ رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی ٹیم کا حصہ بن گئے تھے۔

مزید :

T20 World Cup -