غیر ملکی کھلاڑیوں کا ٹیم سے نکل جانا فائنل میچ میں شکست کی وجہ بنا: ویوین رچرڈز

غیر ملکی کھلاڑیوں کا ٹیم سے نکل جانا فائنل میچ میں شکست کی وجہ بنا: ویوین ...
غیر ملکی کھلاڑیوں کا ٹیم سے نکل جانا فائنل میچ میں شکست کی وجہ بنا: ویوین رچرڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کی وجہ غیرملکی کھلاڑیوں کے نکل جانے کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ وقت نہیں گزارا اور پریکٹس بھی نہیں کی تھی۔

بھائی تم میرے بالوں کیلئے ’پھٹیچر‘ مت بنو، آگے شیمپو کا اشتہار بھی کرنا ہے، جاوید آفریدی کا ڈیرین سیمی کی ویڈیو پر جواب
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز نے فائنل میچ میں شکست وجہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ٹیم کا ساتھ جوڑ دینے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ پریکٹس نہیں کی تھی اور انہوں نے ہمارے ساتھ زیادہ وقت بھی نہیں گزارا جس کے باعث ٹیم کمبی نیشن بنانے میں مشکلات پیش آئیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو ٹیم میں شامل کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ، ٹائمل ملز اور ریلی روسو نے لاہور آ کر فائنل میچ کھیلنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ان کی جگہ مورنے وین وائک، ریاد ایمرت، شان ارون اور انعام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
ریاد ایمرت کے علاوہ بقیہ کھلاڑی ان عالمی شہرت یافتہ تجربہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کی جھلک تک دکھانے میں ناکام رہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں 58 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

T20 World Cup -