دوسرا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے شکست دیدی
دوسرا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ون ڈے میں  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو  74 رنز سے شکست دے دی ،فاسٹ بولر  حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سلمان بٹ اچھا کھیل رہا،ضرورت پڑنے پر قومی ٹیم میں شامل کریں گے:چیف سلیکٹر انضمام الحق

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز  نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم کریز پر نہ جما سکی اور پہلے بلے باز ایون لیوس صرف  13 رنزبنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے بلے باز  والٹن 10 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔ہوپ نے 15 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ بلے باز کیرن پویل  11،جوناتھن کارٹر 12,جوزف 15،بشو 16 اور جیسن محمد صرف 1 سکور کرنے کے بعدہی پویلیئن لوٹ گئے۔آشلے نرس اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور 44 رنز بنانے کے بعد  حسن علی کی گیند پو آوٹ ہوگئے جبکہ جیسن ہولڈر 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں  پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز کا ہدف دیا،پہلے بلے باز احمد شہزاد صرف 5 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے جبکہ کامران اکمل 21 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 32 رنز بنانے کے بعد  آشلے نرس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔بلے باز شعیب ملک صرف  9  رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے، کپتان سرفراز احمد بھی 26 رنز بنانے کے بعد گیبریئل کی گیند پر والٹن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔بابر اعظم 125 اور عماد وسیم 43 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیتنے کے بعد  کپتان سرفراز احمد  کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز 1۔1 سے برابر ہوگئی ہے۔