پی ایس ایل میں شامل نوجوان کھلاڑی شاداب خان کو کریبئن پریمئر لیگ کا کنٹریکٹ مل گیا,شارخ خان کی ٹیم میں شامل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل میں شامل نوجوان کھلاڑی شاداب خان کو کریبئن پریمئر لیگ کا کنٹریکٹ مل گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق 18سالہ شاداب خان کو بالی ووڈ اداکار شارخ خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرز نے سائن کیاہے ،شاداب خان کو کریبین پریمیئر لیگ کھیلنے کے 30 ہزار ڈالرزملیں گے جبکہ دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر کو گیانا ایمیزون واریئرز ایک لاکھ 60ہزار ڈالرز میں ٹیم میں شامل کر لیاہے، سہیل تنویر کریبین پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔واضح رہے کہ شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے ۔
مزیدپڑھیں:کتنے فیصد خواتین موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھتی ہیں؟ جدید رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے
آل راونڈر عماد وسیم کو جمیکاتلاوازکے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا،عماد وسیم کو سی پی ایل سیزن 2017 میں نوے ہزار ڈالرز ملیں گے جبکہ شعیب ملک برباڈوس ٹرائیڈینٹ میں برقرارہیں اور انہیں ڈرافٹ میں ایک لاکھ 10ہزار ڈالرز کے عوض حاصل کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر محمد سمیع کو بھی کریبین پریمیئر لیگ کا کانٹریکٹ مل گیا ہے ۔