محمد عرفان کے خلاف انکوائری جاری رہے گی ،انہیں فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا :نجم سیٹھی

محمد عرفان کے خلاف انکوائری جاری رہے گی ،انہیں فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا ...
محمد عرفان کے خلاف انکوائری جاری رہے گی ،انہیں فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا :نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محمد عرفان کو ابھی فوری طور پر معطل نہیں کیا جا رہا البتہ ان سے انکوائری جاری رہے گی ۔

نجم سیٹھی کا سپاٹ فکسنگ کے خاتمے کی بات کرنا مذاق ہے : عمران خان
پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی مبینہ کرپشن کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ محمد عرفان سے انکوائری جاری رہے گی تاہم انہیں فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے بھی پوچھ گچھ کی ہے ،یہ دونوں کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلتے رہیں گے ۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ نے کرپشن کے خلاف بھر پور طریقے سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔

”بکی کی پریشانی سے ایک روز پہلے شرجیل خان کو 70 ہزار پاﺅنڈ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کا بھی دل دکھی ہو جائے گا