محمد عرفان کو فکسنگ سکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ رہیں گے

محمد عرفان کو فکسنگ سکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا ...
محمد عرفان کو فکسنگ سکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عرفان کو فکسنگ سکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا ہے اور وہ اپنی ٹیم کے ساتھ سٹیڈیم روانہ ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل میں کرپشن، کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز آئی سی سی کے انویسٹی گیٹرز نے کیا

تفصیلات کے مطابق کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کے پی سی بی نے محمد عرفان کو کلیئر کر دیا ہے اور وہ تمام الزامات سے بری ہو گئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی نے انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

کرپشن الزامات سے بری ہونے کے بعد محمد عرفان اپنی ٹیم کے ساتھ ہوٹل سے سٹیڈیم روانہ ہورہے ہیں

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحقیقات کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے انہیں آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ سٹیڈیم روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

’وہ لڑکیاں جنہیں پی ایس ایل سے قبل یہ انتہائی شرمناک کام کرنے کیلئے دبئی پہنچایاگیا‘ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چئیرمین نجم سیٹھی نے بھی  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ محمد عرفان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فوری طور پر ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔