پاکستان سپر لیگ سکینڈل، معطلی کے بعد وطن واپسی ، دوران سفر جہاز میں شرجیل خان کیا کچھ کرتے رہے؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کا دل بھی بھرآئے گا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف مبینہ سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے باعث پی ایس ایل سے نکالے جانے کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شرجیل خان اس حوالے سے انتہائی پریشان ہیں کیونکہ ان کا انٹرنیشنل کیریئر انتہائی زبردست تھا لیکن اب وہ خطرے میں پڑ گیاہے جس کے باعث وہ فلائٹ میں دوران سفر روتے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ شرجیل خان کا ایک دن پہلے لیسٹر شائر کے ساتھ 70 ہزار پا?نڈ کا کنٹریکٹ ہوا تھا۔