آئی پی ایل :ممبئی انڈئینز نے سن رائز رزحیدر آباد کو 4وکٹوں سے شکست دیدی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈئین پریمیئر لیگ کے دسویں میچ میں ممبئی انڈئینز نے سن رائزرزحیدر آباد کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ،بلے باز نتیش رانا 45رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جمیکا کی 12 سالہ لڑکی یوسین بولٹ کیلئے خطرہ بن گئی، 200 میٹر کا فاصلہ صرف 23.72 سکینڈز میں طے کر لیا
تفصیلات کے مطابق ممبئی انڈئینز کے بلے بازوں نے 159رنز کا ہدف انیسویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کردیا۔ پاٹیل نے 39 رنز بنائے جبکہ رانا45رنز کے ساتھ سر فہرست رہے۔بلے باز بٹلر نے 14،شرما نے 4،پولارڈ نے11اورپانڈیا نے 37رنز بنائے۔سن رائزرزحیدر آباد کی جانب سے بھوونیشورکمار نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں سن رائزرز حیدر آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈئینز کو جیت کے لئے 8وکٹوں کے نقصان پر159رنز کا ہدف دیا ،بلے باز دھون نے 48 اور وارنر نے49رنز کی اننگز کھیلی۔بلے باز ہودا نے9،یووراج سنگھ نے5،بین کٹنگ نے20،نمن اوجھا نے9اور راشد خان صرف2رن بنا سکے۔ممبئی انڈئینز کی جانب سے بمراہ نے3اور ہربجن سنگھ نے2وکٹیں حاصل کیں۔