ناقابل شکست 71رنز،6وکٹیں ،کراچی کنگز کے روی بوپارہ مین آف دی میچ قرار

ناقابل شکست 71رنز،6وکٹیں ،کراچی کنگز کے روی بوپارہ مین آف دی میچ قرار
ناقابل شکست 71رنز،6وکٹیں ،کراچی کنگز کے روی بوپارہ مین آف دی میچ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز کے روی بوپارہ کو لاہور قلندرز کے خلاف شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں روی بوپارہ چھائے رہے ۔پہلے وہ مشکل وقت میں اپنی ٹیم کے لیے بلے بازی کرنے آئے تو گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش سٹروکس کھیل کر میچ میں اپنی ٹیم کو اپس لائے اور43گیندوں پر 4چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 71رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے دوران روی بوپارہ اس وقت بولنگ کرنے آئے جب میچ مکمل طور پر لاہور قلندرز کی گرفت میں تھا لیکن انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں کرس گیل اور ڈیوائن براوو کو آﺅٹ کر کے میچ میں اپنی کامیابی کی نوید سنا دی ۔روی بوپارہ نے 4اوورز میں 16رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کھلاڑی نے میچ میں ففٹی سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 6وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید :

T20 World Cup -