پی ایس ایل ،کراچی کنگز کے خلاف شاندار بولنگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گرانٹ ایلیٹ مین آف دی میچ قرار

پی ایس ایل ،کراچی کنگز کے خلاف شاندار بولنگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گرانٹ ...
پی ایس ایل ،کراچی کنگز کے خلاف شاندار بولنگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گرانٹ ایلیٹ مین آف دی میچ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے گرانٹ ایلیٹ کو کراچی کنگز کے خلاف 4وکٹیں حاصل کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میںگرانٹ ایلیٹ نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیااور 4اوورز میں 15رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔گرانٹ ایلیٹ کا شکار بننے والے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں میں روی بوپارہ ،شکیب الحسن ،جیمز وینس اور سہیل تنویر شامل ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں بھی گرانٹ ایلیٹ کو 3وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

T20 World Cup -