افغان کرکٹر محمد شہزاد نے رنز کی دوڑ میں ویرات کوہلی اور عمر اکمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

افغان کرکٹر محمد شہزاد نے رنز کی دوڑ میں ویرات کوہلی اور عمر اکمل کو بھی ...
افغان کرکٹر محمد شہزاد نے رنز کی دوڑ میں ویرات کوہلی اور عمر اکمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان کرکٹر محمد شہزاد نے سکور بنانے میں ویرات کوہلی اور عمر اکمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

بی بی سی کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے رنز کی ڈور میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو مات دیدی۔ آئرلینڈ کے خلاف بھارت میں جاری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کر کے وہ ٹی 20میچوں میں رنز بنانے والوں کی فہرست میں 1779رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔وہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر سے بھی آگے ہیں۔

یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے اور ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا 

محمد شہزاد نے 58 میچز میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں سکور کر کے یہ معرکہ عبور کیا جبکہ افغانستان کی ٹی 20 ٹیم اس وقت سب سے زیادہ مسلسل ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔حالیہ سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے 47 رنز بنائے جبکہ آخری میچ میں 72 رنز بنا کر وہ کوہلی سے آگے نکل گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کی ٹی 20 ٹیم اس وقت لگاتار سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی ٹیم ہے اور وہ اب تک 11 میچز مسلسل جیت چکی ہے اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

T20 World Cup -