آئی پی ایل: ممبئی انڈینز کا ٹاس جیت کر کنگز الیون کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
وشاکا پٹنم (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 43 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے ممبئی انڈینز کی ٹیم میں روہت شرما، اونموکت چند، امباتی رائیڈو، نیتیش رانا، کیرن پولارڈ، جاز بٹلر، کنال پانڈیا، ہربھجن سنگھ، ٹم ساﺅدھی، مچل میکلیناگھن اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں مرلی وجے، ہاشم آملہ، وردھیومن ساہا، گلین میکسویل، ڈیوڈ ملر، مارکس سٹوئنس، گرکریت سنگھ، ازر پٹیل، موہت شرما، سندیپ شرما اور کے سی کاریاپا شامل ہیں۔