سپاٹ فکسنگ سکینڈل: مخبر کا کردار ایک کرکٹر نے اداکیا

سپاٹ فکسنگ سکینڈل: مخبر کا کردار ایک کرکٹر نے اداکیا
سپاٹ فکسنگ سکینڈل: مخبر کا کردار ایک کرکٹر نے اداکیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں حیران کن طور پر مخبر کا کردار ایک کرکٹر نے ادا کیا تھا اس کی نشاندہی پر پی سی بی کے تفتیش کاروں نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے گرد گھیرا تنگ کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اس کیس میں شامل ایک کھلاڑی نے دوسرے کھلاڑی کو پیشکش بھی کی تھی۔ یہ پیشکش ہوٹل کی لفٹ میں کی گئی تھی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم لندن جاکر ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید سے تحقیقات کریں گے۔

سپرلیگ کے دوران کرکٹرز نے سٹے بازوں کے ساتھ بات چیت کے لئے لاتعداد واٹس ایپ پر وائس میسنجر کا سہارا لیا اور بعد میں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم ان پیغامات کو واپس حاصل کیا گیا ہے۔ کرکٹرز سے ایک سے زائد سٹے بازوں کا رابطہ رہا۔ اخبار کے ذرائع کے مطابق وائس میسنجر کے تانے بانے اوپنر خالد لطیف سے مل رہے ہیں۔ ساراکیس ان کے گرد گھوم رہا ہے۔

مزید :

T20 World Cup -