آئی پی ایل : کلکتہ نائٹ رائڈرز نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی پی ایل : کلکتہ نائٹ رائڈرز نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
آئی پی ایل : کلکتہ نائٹ رائڈرز نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ کے 18ویں میچ میں کلکتہ نائٹ رائڈرز نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ،بلے باز منیش پانڈے 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہارون رشید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر تعینات

تفصیلات کے مطابق کلکتہ نائٹ رائڈرز نے دہلی ڈیئر ڈیولز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے بلے باز گمبھیر 14 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ کولن صرف 1 رن بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔روبن اتھاپا بھی صرف 4 رنز بنانے کے بعد کمنز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔  بلے باز منیش پانڈے  3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنا کر سر فہرست رہے جبکہ یوسف پٹھان نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یادو نے 7،ووکس نے 3 اور سنیل نارائن نے صرف 1 سکور کیا۔

قبل ازیں دہلی ڈیئر ڈیولز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر  168رنز بنائے۔بلے باز سیمسن نے 39 جبکہ بلنگز  اور نائر نے 21،21 رنز بنائے۔رشابھ پینٹ 4 چھکوں اور اور 2 چووکں کی مدد سے 38 رنز بناکر نمایاں رہے ۔بلے باز مورس نے 16،میتھیو نے 1اور کمنز نے 3 رنز بنائے۔ کلکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے بولر کلٹر نائل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

T20 World Cup -