پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے میچ سے قبل شارجہ میں بارش

T20

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ ایونٹ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے قبل شارجہ میں بارش شروع ہو گئی  ہے جس کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

پی ایس ایل :پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث منسوخ ،دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں مدمقابل ہوں گی تاہم میچ سے قبل بارش شروع ہو گئی ہے جو ابھی تک جاری ہے اور میچ میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ  آج پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ میں  کھیلا جانے والا  پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹڑ ز کا  میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا ،دونوں ٹیموں کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 1،1 پوئنٹ مل  گیاہے۔