آئی پی ایل : ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

T20

اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈین پریمیئر لیگ کے بائیسویں میچ میں ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کو 8وکٹوں سے شکست دے دی،بلے باز بٹلر 77رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سرینا ولیمز رواں سال ٹینس کورٹ میں نظر نہیں آئیں گی ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق کنگز الیون پنجاب کے 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا،پہلے بلے باز پاٹیل نے 37رنز بنائے جبکہ بٹلر نے5چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے77رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بلے باز رانا 62اور پانڈیا 15رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
قبل ازیں کنگز الیون پنجاب نے 4وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے،بلے باز ہاشم آملہ نے 6چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 104رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سر فہرست رہے۔مارش نے26،ساہا نے 11،سٹوئنس نے1اور پاٹیل نے4رنز بنائے۔ بلے باز میکس ویل نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 40رنز بنانے کے بعد بمراہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔