غیر ملکی کھلاڑی آئیں نہ آئیں، پی ایس ایل 2 کے فائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم کریگا، حتمی فیصلہ ہو گیا

غیر ملکی کھلاڑی آئیں نہ آئیں، پی ایس ایل 2 کے فائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم ...
غیر ملکی کھلاڑی آئیں نہ آئیں، پی ایس ایل 2 کے فائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم کریگا، حتمی فیصلہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے مالکان نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستانی قوم کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ کئی اہم غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور آنے پر رضامند ہیں تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے انکار کی صورت میں بھی فائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم ہی کرے گا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور یا دبئی میں کرانے سے متعلق پی ایس ایل انتظامیہ نے اہم اجلاس منعقد کیا جس میں تمام فرنچائزز کے مالکان بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق لیگ انتظامیہ اور فرنچائزز مالکان نے فائنل میچ ہر صورت لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور آنے کو تیار ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کے نام ظاہر نہیں کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے 22 فروری کو ایک اہم اجلاس ہوا جس ان غیر ملکی کھلاڑیوں کی مرضی بھی جانی جائے گی جو جنہوں نے اب تک لاہور آنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
ذرائع کے مطابق اس انتہائی اہم اجلاس میں اگر فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے کی حامی بھر لی تو معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی تاہم انکار کی صورت میں ایک نیا ڈرافٹ ہو گا جس میں نئے سرے سے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا تاکہ پاکستانی ایک بار پھر اپنی سرزمین پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ سکیں۔