”پنج دی قلفی، دس دی۔۔۔“ شارجہ سٹیڈیم پنجابی نعرے سے گونج اٹھا، یاسر شاہ کے نام پر شائقین نے ایسے نعرے لگانے شروع کر دئیے کہ کھلاڑیوں کا ہنسی سے برا حال ہو گیا

”پنج دی قلفی، دس دی۔۔۔“ شارجہ سٹیڈیم پنجابی نعرے سے گونج اٹھا، یاسر شاہ کے ...
”پنج دی قلفی، دس دی۔۔۔“ شارجہ سٹیڈیم پنجابی نعرے سے گونج اٹھا، یاسر شاہ کے نام پر شائقین نے ایسے نعرے لگانے شروع کر دئیے کہ کھلاڑیوں کا ہنسی سے برا حال ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی پر اس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کرتی ہے اور ایسے ایسے ”کارنامے“ بھی کرتی ہے جو میچ کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
ایسا ہی ایک ”کارنامہ“ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران دیکھنے میں آیا جب شائقین نے پنجابی زبان میں نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ لاہور قلندرز کے باﺅلر یاسر شاہ باﺅلنگ کرنے کیلئے میدان میں آئے تو سٹیڈیم میں ایک نعرہ گونجا ”پنجاں دی قلفی، دساں دی چا۔۔۔ یاسر شاہ، یاسر شاہ“ (پانچ روپے کی قلفی اور دس روپے کی چائے۔۔۔ یاسر شاہ، یاسر شاہ)

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
شائقین نے کی جانب سے جوں جوں یہ نعرہ بلند آواز میں لگایا جانے لگا تو اردو اور پنجابی سمجھنے والے تمام کرکٹرز کے چہروں پر ہنسی آ گئی اور سب اس نعرے سے محظوظ ہونے لگے۔ خود یاسر شاہ بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے جبکہ کمنٹیٹرز ، جو روز ہی اردو اور پنجابی کا کوئی نیا لفظ سیکھتے ہیں، انہیں ایک اور لفظ سیکھنے کو مل گیا۔

مزید :

T20 World Cup -