آئی پی ایل، کولکتہ نائٹ رائیڈرز سن رائزرز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی
آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میںکولکتہ نائٹ رائیڈرز سن رائزرز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔سن رائزرز پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ کولکتہ نے پہلے کھیل کر چھ وکٹوں پر 171رنز بنائے۔ جواب میں سن رائزرز کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 149رنز بنا سکی۔ اس طرح اب سن رائررز ، کولکتہ اور گجرات لائنز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ بنگلور اور دہلی کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم میں سے ہوگا۔