آئی پی ایل، دہلی کو شکست دے کر بنگلور پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی
رائے پور(نیوز ڈیسک) آئی پی ایل کے آخری راونڈ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو بآسانی شکست دے کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر بلے باز راہول نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کی اور ٹیم کو فتح تک لے گئے جبکہ ٹیم کے غیر ملکی سٹارز کرس گیل اور ڈویلیرز ناکام ہوگئے۔ اس طرح اب پلے آف مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ گجرات لائنز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدر آباد پہلے ہی پلے آف مرحلے میں جا چکی ہیں۔ دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز بھی پلے آف مرحلے میں جگہ نہ بنا سکی۔پہلا پلے آف میچ 24مئی کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔