شرجیل خان اور خالد لطیف کا مشتبہ شخص سے ملاقات کا اعتراف، فکسنگ میں ملوث ہونے سے انکار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف نے مشکوک شخصیت سے ملنے کا اعتراف کر لیا ہے تاہم سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کھلاڑیوں کو عبوری طور پر معطل کر کے وطن واپس بھیج دیا تھا اور بعد ازاں انہیں چارج شیٹ بھی دیدی گئی جس کے جواب میں دونوں کھلاڑیوں نے فکسنگ میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنے جواب میں مشکوک شخص سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر جمشید کے کہنے پر جس شخص نے ان کیساتھ ملاقات کی وہ مداح کی حیثیت سے آیا اور جب فکسنگ کی بات شروع ہوئی تو ہم نے فوراً ملاقات ختم کر دی۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
خالد لطیف نے بھی ایسا ہی موقف اختیار کیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کے کہنے پر مذکورہ شخص سے ملے تاہم انہیں اور شرجیل دو اس کے بکی ہونے کا علم نہیں تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ جب اس شخص نے فکسنگ کی آفر کی تو ہم اٹھ کر چلے گئے اور اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ بورڈ حکام کو اس ملاقات کا نہ بتانا غلطی تھی لیکن ہم نے فکسنگ نہیں کی۔