پی ایس ایل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا : رانا ثناءاللہ

پی ایس ایل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا : رانا ...
پی ایس ایل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا : رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل سے متعلق آج وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہو گا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق تمام پہلوﺅں سے جائزہ لیا گیا ہے اور گزشتہ روز اس سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس بھی ہونا تھا جو حالات کے پیش نظر نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملتوی ہونے کا اجلاس آج ہو گا اور اس میں جو بھی فیصلہ لیا جائے گا اس سے میڈیا کو بھی آگاہ کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کی فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد ہی اس بات کا تعین ہو سکے گا کہ پی ایس ایل فائنل کو خطرات لاحق ہیں یا نہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون و انصاف پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد سے متعلق حالات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے۔ پی سی بی کے قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی 26 فروری کو لاہور میں حالات کا جائزہ بھی لے گی جبکہ حکومت اس معاملے میں جو بھی فیصلہ کریگی اس پر پی سی بی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید :

T20 World Cup -