اچھی فارم کے پیچھے ذاتی محنت اور کوچنگ سٹاف کی رہنمائی ہے: کامران اکمل

اچھی فارم کے پیچھے ذاتی محنت اور کوچنگ سٹاف کی رہنمائی ہے: کامران اکمل
اچھی فارم کے پیچھے ذاتی محنت اور کوچنگ سٹاف کی رہنمائی ہے: کامران اکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی اچھی فارم کے پیچھے کوچنگ سٹاف کی رہنمائی اور ان کی ذاتی محنت ہے، پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کے ذریعے وہ قومی ٹیم میں واپسی چاہتے ہیں۔
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین جاری میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت زیادہ محنت کی جبکہ پشاور زلمی کا کوچنگ سٹاف بھی بہت تجربہ کار ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل میں بہتر کاردکردگی دکھا پا رہا ہوں۔

پرہیزگارمردوں کیلئے جنت میں حوریں دینے کا وعدہ ، لیکن کنواری لڑکیوں کو جنت میں کیا ملے گا، کویت کے عالم دین نے معمہ حل کردیا
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین جاری میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کی پچ سپنرز کیلئے بہت اچھی ہے اور ہمارے پاس اس سے فائدہ اٹھانے کا بھرپور موقع ہے۔ پوری کوشش کریں گے کہ پچھلے تین میچز میں جو غلطیاں ہوئیں وہ نہ دہرائیں۔ آج کے میچ میں 160 سے 170 تک مجموعہ ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ کامران اکمل نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران پشاور زلمی کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 58 رنز سکور کیے ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -