آئی پی ایل،ممبئی انڈینز کے ہاتھوں کنگز الیون پنجاب کو شکست

آئی پی ایل،ممبئی انڈینز کے ہاتھوں کنگز الیون پنجاب کو شکست
آئی پی ایل،ممبئی انڈینز کے ہاتھوں کنگز الیون پنجاب کو شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موہالی(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی پی ایل کے میچ میں ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کو25رنز سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موہالی میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے پارتھو پٹیل 81رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں رائیڈو نے65،بٹلر نے 24اور پولارڈ نے10رنز سکور کیے۔کنگز الیون پنجاب کی جانب سے موہت شرما نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر164رنز بنا سکی۔میکسویل نے 56،شان مارش نے45اور مرلی وجے سے 19رنز سکور کیے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے بمرا نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید :

T20 World Cup -