انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار، ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے: شعیب اختر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے،سیکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔
دہشت گردی بہت بڑے پیمانے پر ختم ،پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے لاہور میں کرائیں گے: سینیٹر مشاہداللہ خان
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے لاہور میں فائنل پہلا قدم ہے، انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں،پی ایس ایل کا برانڈ ہمارے لوکل کھلاڑیوں کی وجہ سے بنا ہے،سیکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔