آئی پی ایل: دوسرا ناک آﺅٹ سن رائزرز حیدر آباد اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آﺅٹ مرحلے کا دوسرا میچ آج سن رائزرز حیدر آباد اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ کیلئے سن رائزرز حیدر آباد کے سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، اشیش ریڈی، رکی بھوئی،بیپول شرما، ٹرینٹ بولٹ، بین کٹنگ، شیکھر دھون، موئسس ہینرکس، دیپک ہودا، سدھارتھ کاﺅل، بھوینشور کمارے، ابھیمانیو مٹھون، این مورگن، مستفیض الرحمان، نمان اوجھا، وجے شنکر، بریندر سران، تیرومالا سیتی ثمن، ادیتیا تارے، کین ولیمسن اور یووراج سنگھ شامل ہیں جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے سکواڈ میں گوتم گمبھیر، پیوش چاولہ، بریڈ ہوگ، جیسن ہولڈر، شیلڈن جیکسن، کلدیپ یادیو، کرس لین، منان شرما، مورنی مورکل، کولن منرو، سنیل نارائن، منیش پانڈے، یوسف پٹھان، انکت راجپوت، اینڈرے رسل، راجا گوپال ستیش، شکیب الحسن، شان ٹیٹ، جادیو اونڑکٹ، روبن اوتھاپا، سوریا کمار یادیو اور امیش یادیو شامل ہیں۔ حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔