پی ایس ایل میں پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9,9 پوائنٹس ہیں جبکہ پشاور زلمی نے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
تیسری کوالیفائی کرنیوالی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے 6,6 پوائنٹس ہیں۔پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنیوالی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے ہوگا۔گذشتہ شب پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شاہدی آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 2وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔