سیکیورٹی اداروں کی طرف سے قذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ، فائنل کا کل حتمی فیصلہ ہوجائے گا:ترجمان پنجاب حکومت

سیکیورٹی اداروں کی طرف سے قذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ، ...
سیکیورٹی اداروں کی طرف سے قذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ، فائنل کا کل حتمی فیصلہ ہوجائے گا:ترجمان پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی اداروں کی طرف سے قذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ فائنل کا کل حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرچنگ 5مارچ تک جاری رہے گی،یکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس روزانہ کی بنیاد پر تعینات رہے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تمام معاملات کو دیکھنے کے بعد فائنل میچ کا فیصلہ کیا جائے گا،فائنل میچ کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے،تمام معاملات پر بات ہورہی ہے ،کل تک حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا، میچ کا نتیجہ ایونٹ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی قسمت کا فیصلہ کرے گا
واضح رہے پی ایس ایل ٹو کے رنگا رنگ مقابلے دبئی اور شارجہ میں جاری ہیں،پی سی بی نے ایونٹ کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔