پہلا ٹی ٹونٹی:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
بارباڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلے ٹی 20میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ،شعیب ملک 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تو پہلے بلے باز احمد شہزاد 12 اور کامران اکمل 22 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے جبکہ محمدحفیظ بھی صرف 5رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بابر اعظم نے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور پویل کی گیند پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔بلے باز شعیب ملک 38 ا ورکپتان سرفراز احمد 4 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جماسکی اور پہلے بلے باز ایون لیوس صرف 10رنز بنانے کے بعد ہی رن آوٹ ہوگئے۔دوسرے بلے باز مارلن سیمیولز بھی صرف 7رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔لیگ سپنر شاداب خان نے تین وکٹیں لیتے ہوئے والٹن کو 18 ، سمنز کو 1اور سنیل نارائن کو بھی صرف 1سکور بنانے کے بعد ہی پویلیئن کی راہ دکھائی۔بلے باز پاول 5 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ پولارڈ 14 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔بلے باز ہولڈر بھی 14 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ سے شہرت حاصل کرنے والے شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی گئی،کپتان سرفراز احمد وکٹ کیپر کی حیثیت سے کھیلے جبکہ کامران اکمل پہلی بار اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے ایکشن میں دکھائی دیئے۔