تھیسارا پریرار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ساتھ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے

تھیسارا پریرار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ساتھ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے
تھیسارا پریرار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ساتھ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم ترین میچ سے قبل مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ فاسٹ باﺅلر عمر گل کے زخمی ہونے کے بعد اب سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرار نے بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق تھیسارا پریرار نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سے بہت لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے اپنی فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گلیڈی ایٹرز چیمپیئن شپ کا تاج سر پر سجائیں گے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل کے بازو کی ہڈی فریکچر ہو گئی جس کے باعث وہ پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ ڈیرین سیمی کی ٹیم پشاور زلمی سے ہو گا۔

مزید :

T20 World Cup -