آئی پی ایل : کل رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد میں ٹائٹل کیلئے جنگ
بنگلور(نیوز ڈیسک) آئی پی ایل کے فائنل میں کل رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد چنا سوامی سٹیڈیم بنگلور میں مدمقابل ہونگی۔دونوں ٹیمیں پہلی بار اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ دونوں ٹیموں نے گجرات لائنز کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے تمام ٹکٹیں بک چکی ہیں اور سٹیڈیم میں 40ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔رائل چیلنجرز بنگلور کو اپنی ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا۔