ریحام خان نے تھر پارکر میں مفت وائی فائی منصوبے کا افتتاح کر دیا

ریحام خان نے تھر پارکر میں مفت وائی فائی منصوبے کا افتتاح کر دیا
ریحام خان نے تھر پارکر میں مفت وائی فائی منصوبے کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )صاف پانی کی بوند بوند کو ترسنے والے تھر باسیوں کیلئے مفت وائی فائی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی ) کے چیف ایگزیکٹیو اور اینکر پرسن ریحام خان نے تھرپارکر میں وطین ٹیلی کام کے تعاون سے مفت وائی فائی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ، اس حوالے سے تھر میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

کرکٹر محمد عرفان کیلئے بری خبر آگئی ، پی سی بی نے فیصلہ سنا دیا 

پہلے مرحلے کے دوران تھر کے 2دیہات تھاریو ہالی پوٹو اور سین ہری درس میں تین ایم بی سپیڈ والے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے کے دوراں بلاک ٹو میں تمام سکولوں کو شامل کیا جائے گا ۔
اس سے اگلے مرحلے میں پورے بلاک ٹو کو فری وائی فائی بلاک میں تبدیل کر دیا جائے گا ۔

مزید :

تھرپارکر -