پہلے ہی کہہ چکا ہوں نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے ،مراد علی شاہ

تھرپارکر

تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلے ہی کہہ چکا ہوں نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے ،پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 2 جج پہلے ہی نواز شریف کو نااہل قرار دے چکے ہیں اورجے آئی ٹی میں بھی بہت سے شواہد سامنے آ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا پاناما سے پاکستان کی بہت بدنامی ہو رہی ہے اب سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت شروع ہو چکی ہے، امید ہے عدلیہ میرٹ کے مطابق فیصلہ کریگی،ان کا کہنا تھا جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدنواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔