ٹھٹھہ میں شاہراہ پر ٹرک الٹ گیا، 25افراد زخمی

ٹھٹہ

ٹھٹھہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹھٹھہ میں شاہراہ پر ٹرک الٹنے سے 25افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق 12ربیع الاول کی ریلی میں شریک زائرین کا ٹرک ٹھٹھہ میں جھرک کے شاہراہ پر بے قابو ہوکر الٹ گیا،حاثے کے نتیجے میں ٹرک پر سوار 25افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمیو ں کو ابتدائی طبی امدا د کے بعدہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث آیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں