قائدتحریک الطاف حسین کواپنی پرخلوص برادرانہ رائے سے فوری آگاہ کریں

قائدتحریک الطاف حسین کواپنی پرخلوص برادرانہ رائے سے فوری آگاہ کریں
قائدتحریک الطاف حسین کواپنی پرخلوص برادرانہ رائے سے فوری آگاہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قائدتحریک الطاف حسین کواپنی پرخلوص رائے سے فوری آگاہ کریں کیونکہ اب وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انہیں تحریک کے ساتھ رہنا چاہئے یا پھر اسے بچانے کیلئے الگ ہو جانا چاہئے؟
تفصیلات کے مطابق الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے آفیشل ویب سائٹ "www.mqm.org" پر ایک پول جاری کیا ہے جس میں ”حق پرست عوام“ سے یہ سوال کیا گیا ہے کہ ” کیا پارٹی اور لوگوں کو بچانے کیلئے انہیں تحریک سے علیحدہ ہو جانا چاہیے؟ اس سوال کے ساتھ تین آپشنز موجود ہیں جن میں سے پہلا ”ہاں“ دوسرا ”ہرگز نہیں“ اور تیسرا جواب ہے ”معلوم نہیں“۔ قائد ایم کیو ایم کی جانب سے اس پول میں جو ”دھاندلی“ کی گئی ہے وہ اس پول کے نتائج کا ویب سائٹ پر نظر نہ آنا ہے یعنی الطاف حسین یا ویب سائٹ کو چلانے والے افراد کے علاوہ کوئی شخص بھی اس پول کے نتائج نہیں دیکھ سکتا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے وزٹ کریں: http://goo.gl/632fwA
آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے وزٹ کریں: https://appsto.re/pk/6Y-yF.i
واضح رہے کہ الطاف حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تقریر کے بعد پاک فوج اور حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کوئی بھی ٹی وی چینل ان کا خطاب نشر نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایم کیو ایم کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر الطاف حسین پارٹی قیادت سے علیحدہ ہو جائیں تو مہاجروں کے خلاف آپریشن بھی روک دیا جائے گا۔

مزید :

ٹھٹہ -