پانامہ ،ڈان لیکس پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کا کردار نظر نہیں آتا:ایاز لطیف

پانامہ ،ڈان لیکس پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کا کردار نظر نہیں آتا:ایاز لطیف
پانامہ ،ڈان لیکس پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کا کردار نظر نہیں آتا:ایاز لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ پانامااورڈان لیکس پر پارلیمنٹ اورسینیٹ کاکردارنظرنہیں آتاجبکہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کو مکمل بااختیار ہونا چاہیے۔

مہاجروں کا نام لے کر سیاست کرنے والامہاجر برادری کا دشمن ہے :مصطفی کمال

تفصیلات کے مطابق ایازلطیف پلیجوکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانامہ میں ملوث کرداروں کوعہدوں سے ہٹاکران کےخلاف کارروائی کی جائے جبکہ اس کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کو مکمل بااختیار ہونا چاہیے۔ ہم آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی مخالف سیاسی اتحاد قائم کریں گے اور سندھ میں متبادل قیادت فراہم کرنے کےلئے تحریک چلائیں گے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزرا مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کاعذاب کم کرنے کا عوام کوجھوٹادلاسہ دےرہے ہیں۔

مزید :

ٹھٹہ -