بھارتی نیوی کا پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ، ایک گرفتار کر لیا

بھارتی نیوی کا پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ، ایک گرفتار کر لیا
بھارتی نیوی کا پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ، ایک گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ (ویب ڈیسک) بھارت کی نیول فورس نے پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ کر دیا ،متعدد ماہی گیروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی جبکہ ایک ماہی گیر کو کشتی سمیت بھارت کے نیول فورس  گرفتار کرکے بھارت لے گئے ہیں۔

تحصیل جاتی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر اپنی کشتی میں پاکستانی سمندری حدود خرامی دوڑ میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے تو اچانک بھارت کے نیول فورس نے ان کی کشتی کو گھیرے میں لے کر حملہ کردیا،سراج ولد ار ایم ملاح کو لاکھوں روپے مالیت کی کشتی، شکار کی گئی مچھلی اور جال و دیگر سامان سمیت گرفتار کرکے بھارت لے گئے ہیں۔

مزید :

ٹھٹہ -