متحدہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دے کر غلط روایات قائم کر رہی ہے :قائم علی شاہ

متحدہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دے کر غلط روایات قائم کر رہی ہے :قائم علی ...
متحدہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دے کر غلط روایات قائم کر رہی ہے :قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دے کر غلط روایات قائم کر رہی ہے ،کل کو اگر ان کے میئر کے دفتر کا گھیراو کیا جائے تو متحدہ کو کیسا لگے گا ۔قائم علی شاہ نے ٹھٹھہ تا کراچی ڈبل روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی سمیت دیگر مسائل ہیں جن کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کو ایسی سیاست نہیں کرنی چاہیے جس سے شہر کا نقصان ہو۔قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ پانی کا مسئلہ ضرور ہے لیکن صوبائی حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہی ہے ۔

مزید :

ٹھٹہ -