دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: جاوید ہاشمی

ٹھٹہ

ٹھٹھہ (صباح نیوز) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے، ملک وقوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

کیا کوئی خاتون ٹیکسٹ میسج پر آپ سے جھوٹ بول رہی ہے؟ سائنسدانوں نے پکڑنے کا آسان ترین طریقہ بتادیا، مردوں کی سب سے بڑی مشکل حل کردی
تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ جہانیاں، ٹھٹھہ صادق آباد کے کارکنوں سے ملاقات دوران کہنا تھا کہ میں مسلم لیگی ہوں، مسلم لیگی ہی رہوں گا جبکہ الیکشن 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 149 ملتان سے بھرپور حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے، ملک وقوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔