پیرمحل میں بجلی کے کھمبے گرنے سے متعدد مویشی ہلاک، 2 افراد زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیر محل میں بجلی کے کھمبے گر گئے جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد زخمی جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر محل میں بجلی کے کھمبے گرگئے ۔ کھمبے گرنے سے وہاں موجود لائن مین اور ایک دوسرا شخص کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جبکہ قریب سے گزرنے والے مویشیوں کو بھی کرنٹ لگا جس کے نتیجے میں متعدد مویشی ہلاک ہوگئے۔ کھمبے گرنے کی وجوہات کا تاحال اندازہ نہیں ہوسکا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن پرانی ہونے کی وجہ سے کھمبوں کی بنیادیں کافی کمزور ہوچکی تھیں اور جب ایک کھمبا گرا تو اس کی وجہ سے دیگر کمزور کھمبے بھی گر گئے۔