کمالیہ ، پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں روانہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ

کمالیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر کمالیہ میں چیچہ وطنی روڈ پر تھانہ صدر کے قریب پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں متعدد گاڑیاں آگئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لئے روانہ ہوچکی ہیں۔

تحریک انصاف اور عوامی لیگ کا مشترکہ جلسہ، ن اور جنون آمنے سامنے، لاٹھیاں چل گئیں
تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے علاقے تھانہ صدر پر چیچہ وطنی روڈ پر قائم پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی ، پولیس حکام کے مطابق آگ پٹرول پمپ پر موجود موٹر سائیکل میں لگی جس نے پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے کئی فٹ بلند ہو رہے ہیں جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ریسکیوا ور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو چکی ہیں ۔ تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔