مدینہ کالونی میں نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا، لاش ناقابل شناخت

مدینہ کالونی میں نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا، لاش ناقابل شناخت
مدینہ کالونی میں نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا، لاش ناقابل شناخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مدینہ کالونی میں شور کوٹ روڈ پر نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے زندہ جلا کر قتل کیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق شور کوٹ روڈ پر پولیس کو نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی جسم کا 90 فیصد حصہ جھلسا ہوا ہے اور جھلسنے کے باعث لاش کی شناخت بھی ممکن نہیں رہی ۔

پاک فوج کا طیارہ تباہ ہو گیا ، مکمل خبر کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو زندہ جلایا گیاہے تاہم لاش اس قدر مسخ ہو چکی ہے کہ اس کی شناخت تک نہیں ہو سکتی تاہم ڈی این اے یا فنگر پرنٹس سے لاش کی شناخت کرائی جائے گی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ کالونی کے ارد گرد کے علاقوں کی مساجد میں اعلانات بھی کرائے جائیں گے تاکہ لاش کی شناخت ہو سکے ۔