زہریلی شراب پینے سے مزید 10افراد دم توڑ گئے ،مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 42ہو گئی

زہریلی شراب پینے سے مزید 10افراد دم توڑ گئے ،مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 42ہو گئی
زہریلی شراب پینے سے مزید 10افراد دم توڑ گئے ،مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 42ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے متاثرہ مزید 10 افراد دم توڑ گئے ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے متاثرہ مزید 10 افراد دم توڑ گئے ، مجموعی طور پر اموات کی تعداد 42 ہو گئی۔دوسری طرف ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہاکہ زہریلی شراب بیچنے والوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، عثمان گوندل نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ کرسمس سے پہلے متعدد کریک ڈاؤن کئے اور 4 سے 5 افراد کو گرفتارکیا گیا،گرفتارافراد سے تفتیش جاری ہے اور مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔