تربت میں 20 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر اللہ نذر کے خلاف درج

تربت میں 20 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر اللہ نذر کے خلاف ...
تربت میں 20 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر اللہ نذر کے خلاف درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تربت (آن لائن) تربت میں 20 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر اللہ نذر کے خلاف تھانہ گودان تربت میں درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سانحہ تربت میں جاں بحق ہونے والے 20 مزدوروں کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر اللہ نذر کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمہ میں 302 اور 324 کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر اللہ نذر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سہراب ڈیم کے کیمپ میں سوتے ہوئے مزدوروں کو رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

تربت -